‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2013 - 16:55
News ID: 5305
فونت
رسا نیوزایجنسی - شام کے صدر بشار الاسد نے لبنان سے آئے ہوئے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو تاکید کی: شام کے حالات میں بہتری آرہی ہے اور شامی افواج عوامی حمایت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہے.
سوريہ ميں دھشت گردي


 رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد نے لبنان کے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات میں تاکید کی: حکومت باغیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتے گی اور ان کو آڑے ہاتھ لیا جائے گا.


 سوریہ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے مضافات میں باغیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مغربی حمایت یافتہ باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے.


 ادھر ادلیب میں بھی ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود سے بھری 4 گاڑیاں مسلح افواج نے اپنے قبضے میں لے لیں اور سڑک کنارے بچھی ہوئی تیرہ مختلف ٹینک شکن بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا. زرائع کے مطابق یہ بارودی سرنگیں ترکی کی بنی ہوئی تھیں. اس آپریشن میں کئی باغیوں کی مارے جانے کی اطلاعات ہیں.
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬