يورپ يونين کے وزراء خارجہ :
رسا نيوز ايجنسي ـ يورپ يونين کے وزراء خارجہ نے قبرص ميں اپنے دو روزہ غير رسمي اجلاس ميں شام کے صدر جمہور کو ہٹانے اور اس ملک کے بحران کو امن طريقہ سے ختم کرنے کے لئے مناسب راستہ فراھم کرنے کا مطالبہ کيا ہے ?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قبرص کے وزير خارجہ مسٹر مارکوس کائي پريانو نے گذشتہ روز قبرص کے شہر پافوس کے قريب يورپ يونين کے وزراء خارجہ کے منعقدہ اجلاس کے اختتاميہ ميں رپورٹروں سے گفت و گو ميں بيان کيا : يورپ يونين کے وزراء خارجہ نے اس اجلاس ميں شام کے صدر جمہور کو ہٹانے اور اس ملک کے بحران کو امن طريقہ سے ختم کرنے کا مناسب راستہ فراھم کرنے کا مطالبہ کيا ہے ?
يورپ يونين کے سياست خارجہ کے ذمہ دار کيٹھرين اشٹون نے بھي وضاحت کي : ضروري ہے کہ شام پر اپنے دباؤ کو بڑھايا جائے اور يورپ يونين شام کے اس صورت حال پر کافي فکر مند ہے ?
انہوں نے وضاحت کي : يورپ يونين بشار اسد کے مخالفين طاقت کي مدد کرے گي تا کہ اس طريقہ سے شام کے لوگوں کي مدد کي جا سکے گي اور وہ لوگ اپنے مستقبل کے سلسلہ ميں فيصلہ کرے نگے ?
يورپ يونين کے سياست خارجہ کے ذمہ دار نے وضاحت کي : بہت جلد ہي نيويارک ميں اخضر ابراھيمي سے شام کے بحران کو ختم کرنے کے سلسلہ ميں گفت و گو کرنے کے لئے ملاقات کي جائے گي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے