18 June 2012 - 23:20
News ID: 4237
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے اپنے حقوق کے دفاع کا واحد راستہ عوامي طاقت کے اظہار ميں مرموز جانا ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے لاہور ميں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تاکيد کي : ہم مولا علي عليہ السلام کے ماننے والے ہيں اور مولا کي محبت کا تقاضا يہ ہے کہ ہم اپنے زمانے کي سب سے بہتر شناخت رکھتے ہوں? کيونکہ اہل بيت عليہم السلام کے عشق کا دم بھرنے والوں کو زيب نہيں ديتا کہ وہ اپنے زمانے سے بے خبر رہيں?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہم اپنے دور ميں ہونے والے ہر حادثے اور تبديلي پر نظر رکھے بغير زمانے کے فتنوں سے نہ تو خود کو محفوظ کر سکتے ہيں اورنہ ہي آنے والي نسل کو امن و امان اور اسلامي ماحول دے سکتے ہيں اور نہ استعماري سازشوں سے آنے والي نسلوں کو محفوظ کر سکتے ہيں تاکيد کي : ہميں اپنے دشمن کو شکست دينے اور زمانے کے فتنوں سے مقابلے کے ليے اپنے دشمن کو پہچاننا ہوگا? ہمارا دشمن ، انسانيت کا دشمن ، دراصل اسلام سے خائف نبي صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم اور ان آل پاک عليہ سلام کا دشمن ہے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ امريکہ ہر پل انسانيت خصوصا مسلمانوں کو ذليل اور خوار کرنے ميں مصروف ہے اور اسرائيل کا وجود اسلام کے وجود پر کاري ضرب لگانے ميں کوشاں ہے اور کہيں دونوں فرقہ واريت پھيلانے ميں اہم کردار ادا کر رہے ہيں تاکيد کي : عراق، شام، افغانستان اور بحرين ميں مظالم امريکہ کي کارستانياں ہيں?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ سعودي عرب محمد صلي اللہ عليہ والہ وسلم اور ان کي آل اطہار عليہ سلام کے پيغامات کا دشمن ہے اور امريکہ کے مفادات کي حفاظت کے ليے اسلام کو امريکائي شکل دينے ميں مصروف عمل ہے کہا : آج سعودي نظام نے عاشقان رسول کي قتل و غارت گري کا بازار گرم ہے اور ہميں ان تمام دشمنوں کو شکست دينے کے ليے تياري کرني ہوگي ، دشمن کے آلہ کاروں کو پہچان کر ميدان ميں اترنا ہوگا ، منظم اور وسائل سے ليس دشمن کو شکست دينے کے ليے ہميں تيار ہونا ہوگا? جب ہم امريکہ، اسرائيل اور طاغوتي طاقتوں کے مقابلے کے ليے خود کو تيار اور آمادہ کر ليں گے تو يہ داخلي دشمن خود بخود دم توڑ ديں گے?

حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے پاکستان ميں آنے والے وقت اور حالات کے بارے ميں اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم پاکستان ميں امن و امان اور اتحاد و يکجہتي کي بہار لائيں گے ، انشاء اللہ ہم اپنے کردار سے ثابت کريں گے کہ ہم شہيد مظلوم علامہ عارف حسين الحسيني کے معنوي فرزند ہيں?

انہوں نے يکم جولائي کو لاہور ميں پاکستان ہونے والي قرآن و سنت کانفرنس کو تاريخ کا سب سے بڑا اجتماع بتاتے ہوئے کہا : اپنے حقوق کے دفاع کا واحد راستہ عوامي طاقت کا اظہار ہے ، يہ رابطہ اور راشتہ ہي ہم کو طاقت، ہمت، حوصلہ اور صبر ديتا ہے اور ہم دشمن کے خلاف خون کے آخري قطرے تک اسي قوت سے ڈٹے رہيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬