رہبرانقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبرانقلاب اسلامي نے شام کے وزير اعظم سے ملاقات ميں کہا: شام ميں پھيلتي ناامني اور بلوے کا بنيادي قصور وار بلوائيوں کو ہتھيار فراھم کرنے والے ہيں ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيدعلي خامنہ اي نے شام کے وزير اعظم نادر وائل الحلقي سے ملاقات ميں تاکيد کي : يورپي سياست کے مخالفين کو ہتھيار اور پيسہ فراھم کرنے کے صورت ميں يوروپ ميں بھي شام جيسي صورتحال رونما ہوسکتي ہے ?
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا : کسي بھي ملک کے مخالفين کو پيسہ اور ہتھيار فراہم کرنا اور ان کي مالي اور تشہيراتي حمايت سے شام جيسي صورتحال سے روبرو کرسکتا ہے?
آپ نے امريکہ اور صيہوني حکومت کو شام کے حالات اور ملت شام کے رنج و الم کا ذمہ دار قرارديا اور فرمايا کہ يقينا ناوابستہ تحريک کو امريکہ اور نيٹو سے پہلے شام کے مسائل ميں سياسي لحاظ سے مداخلت کرنے کا حق ہے?
حضرت آيت اللہ العظمي سيدعلي خامنہ اي نے شام کے معاملہ ميں ان لوگوں کو بنيادي طور پر قصور وار ٹھہرايا جو شام کے اندر ہتھيار بھيج رہے ہيں اور غير ذمہ دار گروہوں کي مالي حمايت کررہے ہيں اور کہا: موجودہ صورتحال ميں شام کي حکومت مظلوم واقع ہوئي ہے اور شام کي حکومت کو دشمنوں سے ہرطرح کي بہانے بازي سلب کرنے کے لئے سياسي اصلاحات جاري رکھتے ہوئے عرب رائے عامہ کو شام کے خلاف جاري سازشوں کے حقائق سے آگاہ کرنے کے درپہ ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے