‫‫کیٹیگری‬ :
13 April 2013 - 18:36
News ID: 5281
فونت
صدر جمھوریہ:
رسا نیوزایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ نے بیان کیا: عوام پر اعتماد ضروری ہے ، عوام کو میدان میں اتارا جائے اور سبھی کے لئے موقع فراھم کیا جائے کیوں کہ گذشتہ برسوں میں مخلتف میدانوں میں ملک کی ترقی فقط عوام کے اعتماد اور ھر میدان میں ان کی موجودگی کا ثمرہ رہی ہے ۔
ڈاکٹر احمدي نژاد

 

رسا نیوزایجنسی کی ایرانی صدر جمھوریہ کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ظھر سے قبل وزارت صنعت و تجارت و معدنیات کے حکام کے قومی اجلاس میں خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ سبھی ملک ترقی کے خواھاں ہیں تاکید کی: ملک کی ترقی در حقیقت ھماری ملت کے صبر کا نتیجہ ہے اور ھم ایران کو دنیا میں  بجز شائستہ اور برترین مقام تک پہونچانے کے ذمہ دار ہیں ۔

ایران کے صدر جمھوریہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اج ملک ترقیات کی پٹریوں پر رواں دواں ہے اور ھم مختلف شعبہ میں قابل توجہ ترقی کے شاھد ہیں کہا: دشمن مختلف طورے سے ایران کی ترقی میں روڑے اکٹانے میں مشغول ہے مگر ھر بار دشمن نے ھم سے ٹکرا کر منھ کی کھائی ہے ۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمنوں کی دشمنی اور ان کی مختلف بہانہ بازی ایک عارضی مشکل ہے کہا: بعض تصور کرتے ہیں کہ موجودہ مشکلات اور بہانے گفتگو کے ذریعہ حل ہوجائیں گے ، اگر چہ میں خود بھی گفتگو کا قائل ہوں مگر کس چیز کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے اور کن نظریات کو بیان کیا جائے خود اھمیت کا حامل ہے ۔

ایران کے صدر جمھوریہ نے مزید کہا: اج دنیا میں بعض افراد ایران کی ترقی کو اپنے مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں اور ایٹمی سرگرمیوں کو بہانہ بنا کر ایران کی مخالف پر اتر ائے ہیں ۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ صدارتی انتخابات سے ایران کے حق میں تبدیلی آئے گی کہا: آئندہ صدارتی انتخابات ملت ایران کے حق میں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بد خواہوں کی تمام منصوبوں کی ناکامی کا باعث ہوگا ۔

 ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کے موجودہ دباؤ اور پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ دباؤ مسلسل جاری نہیں رہے گا اور ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات، صورت حال کو ملت ایران کے حق میں تبدیل کردیں گے۔

ایران کے صدر مملکت نے یہ اس بت پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام پر ملت ایران کے بھرپور اعتماد نے دشمنوں کو مایوس کر دیا ہے کہا: ایٹمی میدان میں ترقی و پیشرفت بھی ایرانی عوام پر اسلامی جمہوری نظام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬