‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2013 - 18:17
News ID: 5237
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ کی موجودگی میں؛
رسا نیوزایجنسی - ایرانی صدر جمھوریہ نے جنگی بحری جہاز جماران 2 کو جو ایران ماھرین اور وزارت دفاع کی خلاقیت کی نشانی ہے سمندر میں اتارا گیا ۔


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگی بحری جہاز جماران 2  جو جدید ترین دفاعی سیسٹم کا حامل ہے ایرانی صدر جمھوریہ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے حکم سے  سمندر میں اتارا گیا  ۔


جماران دو نامی ڈیسٹرائر ایرانی ماہرین کے ہاتھوں بنایا گیا ہے، اس میں نیوی گیشن اور دفاع کے جدید ترین ساز و سامان اور آلات لگائے ہیں جو خود ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کیا گیا ہے ، جماران 2  کی لمبائی 100 میٹر اور1300 ٹن اس کا وزن ہے ۔


جماران 2  دنیا کے جدید ترین ڈیسٹرائر بحری جہازوں میں شمار ہوتا ہے، جو مختلف تجربوں  سے گزرنے کے بعد نئے شمسی سال سن 92 میں باضابطہ طور پر بحریہ میں شامل ہوجائے گا۔


جماران 2 ڈیسٹرائر کو بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ جنرل سید حسن فیروزآبادی  بھی شریک تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬