رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف شیعہ عالم دین اور تھران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا ملت ایران کو اسلامی حکومت سے مایوس کرنے کے حوالہ سے دشمن کی کوششوں کو ناکام قرار دیا ۔
تھران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا اور دیگر سامراجی عالمی طاقتیں ایران پر لگی پابندیوں کو بڑھا چڑھا اور ایران کی کامیابیوں کو گھٹا کر پیش کرر ہے ہیں کہا: پابندیوں اور پستیوں کا پروپگنڈہ اسلامی حکومت کی ناکامی کا اعلان اور حکومت و عوام کے درمیان فاصلہ بڑھانے اور علاقہ کی دیگر حکومتوں کو اسلامی نظام کی تشکیل سے روکنے کی غرض سے کیا جارہا ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی حکومت کی حمایت میں ملت ایران کی ہمت و جوش و ولولہ کو سراہتے ہوئے کہا: مغربی دنیا آگاہ رہے کہ ملت ایران ہرگز اپنے حقوق سے دستبرار نہیں ہوگی ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی مشکلات پر قابو پاکر دشمن کو منھ توڑ جواب دیں گے، رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نئے شمسی سال کو سیاسی اور اقتصادی جہاد کے نام دئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا : ملت ایران جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور طرح سے شرکت کرکے ایک بار پھر اسلامی نظام سے اپنی وفاداری اور بھر پور حمایت کا اعلان کرے گی ۔
آیت الله امامی کاشانی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک کے ممتازین، ملک کو موجودہ صورت حال سے باھر لانے کی پوری کوشش کریں کہا: مستحکم معیشت، بیکاری اور تنگدستی کا خاتمہ باصلاحیت افراد کا شرعی اور قومی وظیفہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: آج ملت ایران ھر سمت سے دشمنوں سے روبرو ہے ایسے میں اپسی اتحاد دشمنوں کا منھ توڑ جواب ہے تاکہ دشمن ھمارے اختلافات کی کمزوری سے سوء استفادہ نہ کر سکے ۔
آیت الله امامی کاشانی نے الیکشن بوتھ پر عوام کی حاضری کو سیاسی تقوی کے مصداق جانا اور کہا: جو کوئی بھی الیکشن بوتھ تک نہ پہونچے اس نے سیاسی تقوی کی مراعات نہیں کی ہے ۔
تھران کے امام نے مزید کہا: سبھی الیکشن میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو بتا دیں کہ پابندیاں کارگر نہیں ہوسکیں ہیں اور ملت ایران نے جس راستہ میں قدم رکھا تھا اج بھی اسی پر گامزن ہے ۔