‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2013 - 14:13
News ID: 5193
فونت
آیت الله شیخ شیخ محسن اراکی:
رسا نیوزایجنسی – سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت الله شیخ محسن اراکی نے مغربی خفیہ ایجنسیوں کو مسلمانوں تفرقہ ڈالنے میں مصروف جانا ۔
آيت الله شيخ محسن اراکي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل آیت الله شیخ محسن اراکی نے بیروت میں لبنان کے امام جمعہ و نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید علی فضل اللہ سے ملاقات میں عالم اسلام میں رونما ہونے والے نئے حالات کے سلسلہ میں تبادلہ نظر کیا ۔


عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے جنرل سکریٹری نے دین اسلام سے غلط اقتباسات سے سرچشمہ لینے والے شدت پسندانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے کسی بھی کوشش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ انکے پس پردہ مسلم دشمن قوتوں کی خفیہ ایجنسیاں مصروف عمل ہیں۔


آیت الله شیخ محسن اراکی نے کہا: صہیونی قوتوں سے وابستہ میڈیا مسلمانوں کے درمیان چھوٹے اختلافات کو بڑھ کر دکھانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں ۔


اس ملاقات میں لبنان کے امام جمعہ و نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید علی فضل اللہ نے بھی دشمن کی مذہبی سازشوں سے متعلق مسلمانوں کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ  دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اولین ترجیح اسلامی اتحاد ہونا چاہیئے کیونکہ انتشار اور تفرقے سے صرف سامراجی طاقتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬