07 June 2013 - 18:24
News ID: 5496
فونت
انقلاب اسلامی کا عشرہ سوم( 11)؛
رسا نیوز ایجنسی - برازیل اسلامی سنٹر کے چئرمین نے امام خامنہ ای کو امام خمینی کا پیرو بتاتے ہوئے کہا: آمریکائے لاطین کے مسلمان امام خامنه‎ ای جیسے بے نظیر رھبر کے متمنی ہیں ۔
حجت الاسلام طالب الخزرجي

 

برازیل اسلامی سنٹر کے چئرمین اور عالمی اهل بیت(ع) کونسل کے رکن حجت الاسلام طالب الخزرجی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حضرت آیت الله خامنه ‌ای کی رھبری کے چودھویں سال کے موقع پر بیان کیا: امام خامنه‎ ای یقینا امام خمینی(ره) کے راستوں پر گامزن ہیں ، آمریکائے لاطین کے مسلمان حضرت آیت الله خامنه‎ ای سے بے تحاشا محبت کرتے ہیں اور اپ جیسے رھبر کے متمنی ہیں  ۔


انہوں نے حضرت آیت الله خامنه ‎ای کے سامراج مخالف موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا: آسائش اور رفاہ کے حصول میں عالمی سامراجیت سے بعض ملتوں کی دوستانہ سوچ غلط ہے ، حقیقت یہ ہے کہ عالمی سامراجیت سے دوستانہ اور ان کے سامنے ہاتھ پھیلانا ملتوں کے لئے شرم آور اور ان کی بدبختی کا سبب ہے ۔


برازیل اسلامی سنٹر کے چئرمین نے امام خمینی(ره) کی چوبیسویں برسی کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(ره) کے بیانات کا ملتوں کی بیداری میں سب بڑا رول رہا ہے ۔


شیخ طالب الخزرجی نے مزید کہا: کثیرعلماء و بزرگان اسلام جیسے شیخ محسن الامین، سید محمد باقر الصدر و سید جمال الدین افغانی نے بیداری اور انقلاب اسلامی کی باتیں کی مگر در حقیقت امام خمینی(ره) تنہا وہ انسان ہیں جنہوں نے انقلاب کی ٹرین کو چلایا اور اسی بنیاد پر انقلاب اسلامی فقط ایران ہی میں نہیں بلکہ دنیا میں اثر انداز رہا ہے ۔


انہوں ںے امام خمینی(ره) کو دنیا کے مستضعفین کا مددگار جانا اور کہا: اس عظیم اور مخلص شخصیت کے بیانات دنیا کے مستضعفوں کے سکون کا سبب ہے ، امام خمینی(ره) ملتوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور ان کی تحریک کی بنیاد ہیں ۔


برازیل اسلامی سنٹر کے چئرمین نے امریکا پر اعتماد کو شیطان پر بھروسہ کرنا جانا اور کہا: امریکا دنیا کے لوگوں کے لئے کسی قسم کی منفعت اور فائدہ نہیں سوچتا، بلکہ فقط اپنے منافع اور غاصب صھیونیت کے منافع کے درپہ ہے ، لھذا ھم خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی طاقت اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬