‫‫کیٹیگری‬ :
05 June 2013 - 17:45
News ID: 5488
فونت
حجت الاسلام جواد نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - تحریک بیداری امت مصطفٰی کے صدر حجت الاسلام جواد نقوی نے امام خمینی کو مکتب اسلام سے متعلق بتاتے ہوئے کہا: امام خمینی نے اسلام کو انقلاب اسلامی کی شناخت قرار دیا ۔
حجت الاسلام جواد نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفٰی کے صدر حجت الاسلام جواد نقوی نے لاہور پاکستان میں میں منعقد ہونے والے امام خمینی کی برسی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کی قیادت میں ایران میں انے والا انقلاب اسلامی انقلاب تھا  ۔ جامع مسجد محمدی گلبرگ میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے


حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کو شیعہ انقلاب قرار دے کر سنی کو اور ایرانی انقلاب بتا کر پاکستانی شیعیوں کو اس سے دور رکھنے کی استعماری سازش کی گئی کہا: امام خمینی کا مکتب اسلام ہے اور اسے ہی انہوں نے اپنی اور انقلاب کی شناخت قرار دیا۔


انہوں نے مزید کہا: امام خمینی نے اسلام کو مکتب نجات سمجھا اور ایران میں عوامی حمایت سے نافذ کرکے دکھا دیا، اس میں قومیت کی گنجائش نہیں رکھی، وہ ایرانیت کی شناخت کو بھی رد کرتے تھے اور صرف اسلامی انقلاب اور مسلمانوں کی بات کرتے تھے۔


جامعہ عروة الوثقٰی لاہور کے پرنسپل حجت الاسلام سید جواد نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایک سازش کے تحت انقلاب اسلامی کے اثرات کو دوسرے ممالک اور مسالک تک پہنچنے سے روکنے کے لئے بڑی سرمایہ کاری کی گئی :  اس مقصد کے حصول میں سنی برادری سے انقلاب اسلامی ایران کو شیعہ انقلاب کا نام دیا گیا اور پاکستان میں بسنے والے شیعیوں کو ایرانی انقلاب کے نام سے اگاہ کیا گیا ۔


انہوں نے مزید کہا: 65 سال سے شیعہ سنی اختلافات صرف رسومات پر ہیں، سیاسی اور معاشرتی طور پر دونوں مسالک کے پیروکار اکٹھے ہیں اور قوم پر بے حسی چھائی ہوئی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬