رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نے امام خمینی(رہ) کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں تاکید کی: امت کا اتحاد ہمارے ایمان کا حصہ ہے، یہ اتحاد ہماری سیاسی مجبوری نہیں ہے بلکہ وحدت اسلامی، توحید پرستی کے عرفانی نظریہ سے جڑی ہوئی ہے۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خانہ کعبہ کی ٹھیکیداروں کی امریکا سے دل لگی خود ان کے عقائد اور بیانات کے تحت توحید کے منافی ہے کہا: ہم آج کے دور میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ امام خمینی (رہ) کے وجود کی برکتوں سے دنیا تبدیل ہوئی۔
انہوں ںے امام خمینی (رہ) کی ذات اور انکی شخصیت کی تاثیر کو سنگ میل کی حیثیت دیتے ہوئے کہا: امت کی وحدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اتحاد یہ ہماری سیاسی مجبوری نہیں ہے بلکہ وحدت اسلامی، توحید پرستی کے عرفانی نظریئے سے جڑی ہوئی ہے۔
البصیرہ ریسرچ اکیڈمی کے سربراہ نے امام خمینی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ امام خمینی نے فرمایا کہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کا مطلب ہے کہ ہم کسی اور گھر کا طواف نہ کریں کہا: وائٹ ہاؤس کا طواف توحید پرستی کی نفی ہے ، اور ایسے لوگوں سے اتحاد نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہ اسلامی وحدت کے قائل نہیں ہیں۔