‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2013 - 18:07
News ID: 5514
فونت
حجت الاسلام محمد عباس انصاری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین کشمیرھندوستان کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے امام خمینی کو مجدد قرن کا نام دیتے ہوئے کہا: امام خمینی کا انقلاب صدی کا سب سے بڑا سیاسی انقلاب تھا ۔
حجت الاسلام محمد عباس انصاري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے العباس ریلیف ٹرسٹ اور مدینہ پبلک اسکولز کشمیر کی تعلیمی کانفرنس میں انقلاب امام خمینی کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی انقلاب شمار کیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، العباس (ع) ریلیف ٹرسٹ جموں و کشمیر اور مدینہ پبلک اسکولز کے زیراہتمام اورعلماء و مفکرین کی شرکت میں مدینہ پبلک اسکول، تانترے پورہ، احمد پورہ پٹن میں ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔


حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے اپنے صدارتی خطبہ میں العباس ریلیف ٹرسٹ اور مدینہ پبلک اسکولز کی علمی کارکردگی کی سراہتے ہوئے کہا : موجودہ تمام رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھنا امام خمینی (رہ) کا راستہ ہے اور طور و طریقہ پر گامزن رہنا انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔


انہوں نے امام خمینی کو اس صدی کا مجدد قلمداد کرتے ہوئے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا : ایرانی انقلاب کی طرح جب تک ہماری تحریک بھی اخوت و اتحاد کے ساتھ ساتھ دینی و علمی بنیادوں پر استوار نہیں ہوگی کامیابی ہمارے قدم نہیں چوم سکتی۔


انصاری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جس تحریک کی بنیاد علم و عمل پر استوار ہو وہ بہرصورت کامیابی سے ھمکنار ہوتی ہے کہا: علم اور ٹیکنالوجی میں ترقی سامراجی اور استعماری طاقتوں کی غلامی کی زنجیروں سے رہائی کی ضامن ہے  ۔


انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں علم کے میدان میں ترقی کرنے والی قوم کامیاب اور جہالت اور لاعلمی کے میدان میں غوطہ ور ہونے والی قوم نابودی کے کرارے پر ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬