مصر کے متفکر ڈاکٹر احمد هلال نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے گفتگو میں بعض عرب اور اسلامی شخصیتوں کی جانب ولایت فقیہ پر ہونے والے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ولایت فقیہ کو نقصان پہونچانے کے لئے منافقین نے اپنی پوری کوشش کرڈالی تا کہ صھیونی مقاصد اور مصالح کی تکمیل میں اسلامی جمھوری ایران کی عظمت اور قدرت کو کم کرسکیں ۔
احمد هلال نے پوری دنیا کے دلوں میں حضرت آیت الله خامنه ای کے کلام کے اثرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انشاء اللہ رھبر معظم انقلاب اسلامی کے ہاتھوں دنیا کے مسلمان امریکا اور صھیونیت کے مقابل کامیاب ہوکر رہیں گے ۔
انہوں ںے ایران اور دنیا کے مستضعفوں اور مظلوموں پر حضرت آیت الله خامنه ای کی توجہات کو اپ کی محبوبیت کے اسباب میں سے شمار کیا اور اپ کے کردار کو دنیا کے تمام بادشاہوں اور عرب و مسلمان رھبروں کے لئے نمونہ عمل جانا ۔
احمد هلال نے مزید کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران راہ امام خمینی(ره) کے پیرو ہیں اور روز و شب اس کوشش میں ہیں کہ ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرسکیں ، یعنی در حقیقت حضرت آیت الله خامنه ای میں امام خمینی کے سیرت محسوس ہے ۔
سرزمین مصر کی اس نامور شخصیت نے امام خمینی کی چوبیسویں سالگرہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امام خمینی(ره) وہ عالم ربانی تھے جنہوں نے ملت اسلامیہ کو بیدار کیا اور انقلاب اسلامی ایران کی رھبری کی ۔ اسلام کی تاریخ میں شیعہ بہت سارے انقلاب لائے مگر امام خمینی کی قیادت میں انے والے انقلاب اسلامی ایران تنہا وہ انقلاب ہے جو معاشرہ کے تمام افراد اور تمام طبقات کو اپنے ھمراہ رکھنے میں کامیاب ہوا ۔
انہوں نے امام خمینی کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان جانا اور کہا: امام خمینی کے انتقال کا دن نہایت عظیم اور غم کا دن ہے جس دن عالم اسلام سوگوار ہوا۔ مسلمانوں نے اگر چہ اس شخصیت کو ہاتھوں سے کھودیا مگر اپ کی سیرت باقی ہے ۔
مصر کے اس متفکر نے عالمی سامراجیت کے مقابل امام خمینی و حضرت آیت الله خامنه ای کی استقامت کا تذکرہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کا اھم راز امریکا اور سامراجی ممالک کی سازشوں کی شناخت ہے ، جو دنیا میں اسلامی جمھوریہ ایران کی سربلندی کا سبب ہوا ہے ۔
احمد ہلال نے تہران میں صھیونی سفارت کو فلسطینی سفارت سے بدلنے کو انقلاب اسلامی ایران کا اھم ترین قدم شمار کیا اور کہا: اگر عرب انقلابات بھی غاصب صھیونیت اور امریکا سے مقابلہ کرتے تو یقینا بہتر اور اچھی تقدیر کے مالک ہوتے ۔
انہوں نے اخر میں ہاد دہانی کی: بعض عرب منافقین کی ھمراہی میں امریکا کی تمام پابندیوں اور بدنیتی کے باوجود ایران روز و شب ترقی کرتا رہا اور بے مثال استقامت کے ذریعہ ایران نے ایک بار پھر اسلام کی حقانیت کو سبھی پر ثابت کردیکھایا ۔