رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندو مذھبی رہنما ، ہندوستان میں پارلیمنٹ آف آل ریلیجنز کے کوآرڈی نیٹر اور ممبئی لیبر لبریشن فرنٹ کے چیرمین سوامی اگنی ویش نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
انہوں ںے اپنے بیان میں غزہ پر صیہونی جارحیت کو انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت قراردیا اور کہا: اتنی بڑی جارحیت پر عالمی ضمیر کو بیدار ہوجانا چاہئے لیکن امریکہ کی وجہ سے سب نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔
ھندو مذھبی رہنما نے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل کو جان لینا چاہئے کہ اب ظلم و جور کا زمانہ نہیں رہا اور جارح کو اس کے کئے کی سزا ضرور ملے گی کہا: اسرائیلی جارحیت پر خاموشی اختیار کرنے والے اس کے ظلم میں برابر سے شریک ہیں ۔
سوامی اگنی ویش نے دنیا بھر کے مظلوموں سے ظالموں کے خلاف متحد ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا : جب مظلوم متحد ہوں گے تو اسرائیل اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگا ۔