03 February 2014 - 11:15
News ID: 6394
فونت
شیخ عیسی قاسم کے نمائندہ نے رسا سے گفتگو میں؛
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران میں مقیم شیخ عیسی قاسم کے نمائندہ نے بحرین کے شیعہ علماء کی جانب سے مراجع تقلید قم کے نام ارسال کردہ خط اور اس ملک کی مسلم علماء کونسل کے منحل کئے جانے کے سلسلہ سے مدد کی درخواست سے با خبر کیا ۔
بحرین کے شیعہ علماء نے مراجع تقلید قم سے مدد کی درخواست کی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں مقیم شیخ عیسی قاسم کے نمائندہ اور تخصصی مدرسہ علمیہ ائمہ الاطهار کے مدیر حجت الاسلام عبدالله الدقاق نے رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے رپورٹر سے گفتگو میں بحرین کی مسلم علماء کونسل کے منحل کئے جانے اور اس کی دارائی ضبط کئے جانے کے سلسلہ سے بحرینی عدالت کے حکم پر شدید رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: مسلم علماء کونسل بحرین کا منحل کیا جانا اور اس کی دارائی کا ضبط کیا جانا، ظالمانہ قدم اور مذھبی اختلافات کی ترویج میں ال خلیفہ حکومت کا منفور کارنامہ ہے ۔  


انہوں ںے مسلم علماء کونسل بحرین کو نہایت محبوب اور قوم و ملت کے مورد حمایت جانا اور کہا: اگر چہ آل خلیفہ حکومت نے مسلم علماء کونسل بحرین کے منحل کئے جانے کا حکم دیا ہے مگر یہ کونسل لوگوں دلوں میں موجود و پابرجا رہے گی  ۔


حجت الاسلام الدقاق نے بیان کیا: آل خلیفہ حکومت اس فکر میں ہے کہ مسلم علماء کونسل بحرین کو منحل کرکے اور اس کی دارائی ضبط کرکے اس کی فعالیتوں کو لگام دے سکتی ، ان کی راہ میں روڑے اٹکا سکتی ہے مگر یہ ان کی سب سے بڑی بھول ہے  ۔


انہوں نے مسلم علماء کونسل بحرین کے مستقبل  کو نہایت روشن جانا اور کہا: مسلم علماء کونسل بحرین کا مستقبل دمکتے نور کے مانند ہے ، خدا کے لطف و کرم سے یہ کونسل تمام مشکلات پرغالب ائے گی اور تمام مشکلات کو یکے بعد دیگرے پیچھے چھوڑ جائے گی ۔
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬