رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے دارالحکومت منامہ کے اطراف میں کئے جانے والے مظاہرے میں ال خلیفہ سیکورٹی فورسیز کی عوام سے جھڑپ ہوئی ، ال خلیفہ سیکورٹی فورسیز نے کئی شرکاء کو گرفتار کرکے انھیں نامعلوم جگہ منتقل کردیا ہے ۔
بحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا : آل خلیفہ حکومت اپنی سیکیورٹی فورسیز کی جارحانہ کاروائیوں اور گرفتاریوں کے عمل سے اپنے خلاف اٹھنے والی تحریک کو ہرگز دبا نہیں سکے گی اور بحرین میں اصلاحات کے نفاذ اور اسی طرح منتخب عوامی جمہوری حکومت کے قیام تک مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
مظاھرین نے مزید کہا: بحرینی عوام کی انقلابی تحریک اپنے اسی آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گی اور بحرینی عوام اپنے تمام مطالبات کی تکمیل تک آل خلیفہ حکومت کے خلاف اپنے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
واضح رہے کہ بحرین کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جو بہار عربی کے شانہ بشانہ ملک میں اصلاحات و جمھوریت کے نفاذ کی خواہاں ہے ۔