21 December 2013 - 23:51
News ID: 6240
فونت
آیت الله شیخ عیسی قاسم :
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین کے شیعہ رہنما نے بحرین کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بحرین نبی اکرم حضرت محمد (ص) کے بعثت سے اسلام کو قبول کیا اور اس دین مبین کو بغیر کسی جنگ کے اپنے آغوش میں جگہ دی ۔
آيت الله شيخ عيسي قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے اس ہفتہ شہر دراز کے مسجد امام صادق (ع) میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ
میں اس ملک میں اسلام کی قدمت کو بیان کرتے ہوئے کہا : بحرین نبی اکرم حضرت محمد (ص) کے بعثت سے اسلام کو قبول کیا اور اس دین مبین کو بغیر کسی جنگ کے اپنے آغوش میں جگہ دی ۔

انہوں نے وضاحت کی : بحرین میں عربی زبان بھی قدیمی زمانہ سے ہے اور ہزاروں برسوں سے اس ملک کے لوگ اس عربی زبان میں گفت و گو کرتے ہیں ۔

بحرین کے شیعہ رہنما نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جب تک اس دنیا میں حیات باقی رہے گی دین اسلام باقی رہے گا اور کبھی بھی یہاں تک کہ ایک لحظہ کے لئے بھی نابود نہیں ہوگا ۔

انہوں نے اسلام کو ایک دین مستحکم جانا ہے اور بیان کیا : اسلام تاریخ یا کہانی کا ایک حصہ نہیں ہے کہ ایک وقت میں اس کا وجود ہے اور کسی وقت نہیں ہے ۔ اسلام دین ہے جو رسول اعظم (ص) پر خدا کی طرف سے انسانیت کی ہدایت و کامیابی کے لئے نازل ہوا ہے ۔

آیت الله شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بحرین کی خطرناک حالات تین سال کے اختمام پر ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ حاکم کی طرف سے عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ابھی تک کسی بھی طرح کی مثبت قدم دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬