رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا نے بیان کیا : پورے ملک میں چہلم سید الشہداء سلام اللہ علیھا کے جلوس ہائے عزا برآمد ہو رہے ہیں ۔ شیعان حیدر کرار جلوسوں میں شرکت کر کے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے حضور ان کے فرزند اور جانثاران امام حسین (ع) کا پرسہ پیش کریں ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : شر پسند عناصر پورے ملک میں شر انگیزی کی کوشش کریں گے اور شیعان حیدر کرار کے پر امن جلوسوں میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ ایسے میں جے ایس او کے نوجوانوں کو سیرت حضرت عباس(ع) ادا کرتے ہوئے ہر طرف سے محتاط رہیں اور اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ کسی بھی صور ت میں شر پسند عناصر کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کے پر امن جلوسوں میں اپنی شر انگیز حرکات کر سکیں۔
مرکزی سینیر نائب صدرعبداللہ رضا راولپنڈی کے جلوس چہلم میں شرکت کریں گے، راولپنڈی کے جلوس چہلم جو اس وقت پورے پاکستان کی نگاہیں اس پر لگی ہوئی ہیں۔ یہاں بھی جے ایس او کے جوان اس پر امن جلوس کو امن و امان سے اپنے مقام تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے شر پسندوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی۔