28 December 2013 - 20:33
News ID: 6265
فونت
سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے تقوا کی پابندی و گناہوں سے دوری کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : شرعی اصول کی پابندی معاشرے کی سلامتی کا سبب ہوتا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ فيصل العوامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ فیصل العوامی نے اس علاقہ کے لوگوں سے تقوی کی پابندی کی تاکید کی اور کہا : تقوا، پرہیزگاری اور احکام شرعی کی پابندی معاشرے اور زندگی کی سلامتی کا سبب ہوتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ایمان ، دین اور سماج تین ستون ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہر طرح کی بیماری سے معاشرے کو سالم رکھنے کا سبب بنتی ہے ۔

سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے دین کو معاشرے کی تمام مشکلات و بیماری کا محافظ جانا ہے اور اظہار کیا : جب تک ایک سماج میں دین حاکم رہے گا اور اس کے قوانین کی پیروی ہوتی رہے گی اس معاشرے میں کسی بھی طرح کی بیماری نہیں پائے جائے گی ۔

انہوں نے دینی معاشرے کے حصول اور ہر قسم کے مرض سے منزہ ہونے کے لئے دو اہم اصول نفس و سلوک کی رعایت جانا ہے اور وضاحت کی : انسان کے نفس کو تقوا و پرہیزگاری کی بنیاد پر پروان چڑھنا چاہیئے ورنہ اس کے علاوہ نفس بیمار ہو جائے گا ۔ نفس کا برے احکام سے بے توجہی تقوا کی پابندی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ 

حجت الاسلام شیخ العوامی نے گناہ کو انجام دینے کی علت اس کے سلسلہ میں سوچنا و فکر کرنا جانا ہے اور بیان کیا : گناہ کے سلسلہ میں سوچنا و فکر کرنا انسان کو اس کے انجام دینے کی ہمت دیتا ہے اس لئے گناہ کے سلسلہ میں فکر کرنے سے دوری اختیار کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬