‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2013 - 18:35
News ID: 6260
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا : اختلاف اور ایک دوسرے سے دوری ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ صرف ہمارے دشمن کی خوشی کا سبب ہوتا ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز اجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے انقلاب اسلامی گارڈ کے بعض ممبروں سے ملاقات میں الہی نعمات کے استعمال کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : انسان کو چاہیئے اپنی ذمہ داری پر عمل کرنے کے لئے تمام الہی نعمتوں سے استفادہ کریں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے کہ وہ خدا کی نعمتوں کا شکرگزار ہو وضاحت کی : خداوند عالم نے جو روزی عنایت کی ہے اس کو اچھے طریقہ سے استعمال کریں اور خدا کے احکامات پر عمل کر کے اس کی خوشنودی حاصل کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے خدا کی نعمتوں کے مقابل انسان کی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے انسانوں کے لئے اتنی بے شمار نعمتیں عنایت کی ہے اور انسان سے صرف واجبات پر عمل اور حرام امور کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے بے کاری کو معاشرے کا ایک اہم مسئلہ جانا ہے اور اظہار کیا : افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں بے کار لوگوں کی تعداد 5 ملین کے قریب ہے ۔

انہوں نے اس بیان کےساتھ کہ معاشرے میں بے کاری نہیں ہونی چاہیئے بیان کیا : بے کاری سے مقابلہ کا ایک راستہ جوانوں کو قرض دی جائے اور اس کی صحیح رہنمائی کی جائے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے آئمہ اطہار (ع) کی اطاعت و پیروی کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر اہل بیت (ع) کے بیانات پر عمل ہو تو معاشرے میں کامیابی و خوشی وسیع ہونگی ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قائد انقلاب اسلامی کی اطاعت کو ملک کی کامیابی کا سبب جانا ہے اور اظہار کیا : معاشرے میں اتحاد ، یکجہتی و تعاون کامیابی اور مشکلات سے نجات کا سبب ہوتا ہے ۔
نے معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا : اختلاف اور ایک دوسرے سے دوری ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ صرف ہمارے دشمن کی خوشی کا سبب ہوتا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬