24 December 2013 - 12:38
News ID: 6248
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل نے یوم عشق ولائے حسین کی مناسبت سے قدیمی امام با رگاہ راولپنڈی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے بیان کیا : راولپنڈی میں چہلم امام حسین کا جلوس اپنے روائتی راستے سے ہی گزرے گا، جلوس کی روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے نہ کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کیا جا سکتا ہے۔
علامہ امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے یوم عشق ولائے حسین  کی مناسبت سے قدیمی امام با رگاہ راولپنڈی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے بیان کیا : راولپنڈی میں چہلم امام حسین  کا جلوس اپنے روائتی راستے سے ہی گزرے گا، جلوس کی روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے نہ کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے بعض اخبارات میں کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہو نے والے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے وضاحت کی : جلوس عزاداری امام حسین  ہمار ا آئینی اور قانونی حق ہے ، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی بھی مکتب فکر کی مذہبی آزادی کو سلب کرنا نظریہ پاکستان کے منافی ہے ، اور کوئی بھی محب وطن پاکستانی نظریہ پاکستان سے انحراف نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا : راولپنڈی میں حسب روایت چہلم کا جلوس عزا اپنے مقررہ راستے سے ہی گزرے گا، اور اس کے لئے ہم بڑی سے بڑی   قربانی بھی د ینے سے گریز نہیں کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬