رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شہر مقدس قم کے نئے گورنر حجت الاسلام صالحی منش نے حضرت آیت الله مکارم شیرازی سے ان کے آفس میں ملاقات و گفت و گو کی ۔
حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں صوبہ قم کی خصوصیت و مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس صوبہ میں دوسرے صوبوں کے بنسبت زیادہ سے زیادہ تعمیری و ترقی امور کی ضرورت ہونے کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے اس صوبہ کی پسماندگی دور کرنے کی تاکید کرتے ہوئے قم المقدس کے نئے گورنر کو کچھ اہم شفارس بھی کی اور اس اہم و سخت ذمہ داری کو اچھی طرح انجام دینے میں کامیابی کی دعا کی ۔
حجت الاسلام صالحی منش نے بھی اس ملاقات میں اس صوبہ کے حالات اور اپنے منصوبہ و پروگرام کی ایک رپورٹ پیش کی ۔
قم کے گورنر نے خود کو حوزات علمیہ و علماء و مراجع کا خادم جانا اور وضاحت کی : مراجع کرام و علماء کی حمایت و پشت پناہی ہماری حوصلہ افزائی و فخر کا سبب ہے اور اسی مسئلہ نے ہماری ذمہ داری کو سخت کر دی ہے ۔
قابل ذکر ہے یہ ملاقات جس کا بعض حصہ خصوصی ملاقات پر منحصر تھا جس میں قم کے پارلیہ مینٹ ممبر حجت الاسلام بنایی نے بھی شرکت کی تھی ۔