‫‫کیٹیگری‬ :
24 December 2013 - 18:05
News ID: 6252
فونت
یونیورسٹی طلباء کی انجمنوں کی پر جوش شرکت کے ساتھ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی اور اس ملک کے یونیورسٹی طلباء اور اہلکاروں کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کےنواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی ۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور اس ملک کے یونیورسٹی طلباء اور اہلکاروں کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کےنواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قاسمیان نے مجلس عزا سے خطاب میں حضرت امام حسین (ع) کی تاریخ ساز نورانی تحریک اور اسراء کربلا کےسبق آموز بیانات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

اس معنوی مراسم اور مجلس عزا میں ذاکر اہل بیت (ع) جناب مطیعی نے حضرت امام حسین (ع) اور اسراء کربلا کے مصائب میں مرثیہ اور نوحہ خوانی کی۔ اور یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے قائد انقلاب اسلامی کی موجودگی میں ماتم اور سینہ زنی کی۔

اسی طرح یونیورسٹی کے طلباء نے نماز ظہر و عصر قائد انقلاب ا سلامی کی امامت میں ادا کی۔

اس مراسم کے اختتام میں قائد انقلاب اسلامی نے حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر مجلس عزا میں طلباء کی ولولہ انگیز شرکت پر شکریہ ادا کیا اور فرمایا : یہ مجلس بے نظیر مجالس میں شامل ہے جس میں شوق و شعور کے ساتھ طلباء اور ممتاز اہلکار محبت و خلوص کے ساتھ شریک ہوئے ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے ملک کے جوانوں کے لئے دعا کرتے ہوئے تاکید کی : یہ ملک اور اس کا مستقبل جوانوں سے متعلق ہے اور آپ کو اس سنگین اور مایہ ناز ذمہ داری کو منزل مقصود تک پہنچانا چاہیے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬