21 December 2013 - 23:53
News ID: 6241
فونت
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کی اپیل پر ؛
رسا نیوز ایجنسی سربراہ شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ایس یو سی، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے زیراہتمام شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان و ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور بالخصوص عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد ہوئے۔

پنجاب ، لاہور، فیصل آباد، چکوال، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، لالہ موسیٰ، گجرانوالا، گجرات جہلم، پھالیہ، اٹک، راولپنڈی جبکہ اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سمیت حیدر آباد اور کراچی سمیت خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے راہنماوں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی بھرپور مذمت کی اور عزاداری سیدالشہداء کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے اور ملک بھر میں فعال کالعدم دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ شیعہ رہنماوٴں کی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش دھماکوں کے خلاف لاہور کے علاقے اچھرہ میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا گیا۔

شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اس مظاہرہ کی قیادت کی اور مقررین نے حکومت سے دہشت گردی کے خلاف موٴثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

فیصل آباد ضلع کونسل کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے علامہ ناصر عباس کے قتل اور امام بارگاہوں پر حملوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مظفرگڑھ میں مظاہرین قنوان چوک پر جمع ہوئے۔ مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جا رہی ہے، حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

جھنگ میں اسلامیہ ہائی اسکول سے ایوب چوک تک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے نفرتوں اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہ حیدریہ سے ریلی نکالی گئی، شرکاء ریلی نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی اور فرقہ پرستی کے خلاف نعرے درج تھے۔

نوابشاہ میں امام بارگاہ مرتضوی کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نفرتیں پھیلانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

خیرپور میں علامہ سید اسد اقبال کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے علامہ ناصر عباس کے قاتلوں اور امام بارگاہوں پر حملے کرنے والوں، جلوسوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف نعرے لگائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬