16 December 2013 - 13:47
News ID: 6226
فونت
سرزمین ملتان پاکستان کے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے رکن اور ممتاز خطیب اہل بیت علامہ ناصر عباس آف ملتان شہید ہوگئے۔
علامہ ناصر عباس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے رکن اور ممتاز خطیب اہل بیت علامہ ناصر عباس آف ملتان شہید ہوگئے۔

علامہ ناصر عباس شاہ جمال میں قومی مرکز میں مجلس عزا کے بعد واپس جا رہے تھے۔ جب وہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ خود، ان کا محافظ اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور نے انہیں تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، عزاداری کونسل، ماتمی انجمنوں کے کارکنان اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

علامہ ناصر عباس کی شہادت پر مذہبی سیاسی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد علی شاہ موسوی، قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور دیگر نے دہشت گردی کے واقعہ شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬