18 December 2013 - 15:07
News ID: 6230
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر تکفیریوں اورغلیظ نعرے لگانے والوں کولگام نہ دی گئی تو پنجاب کو خانہ جنگی سے کوئی نہیں بچا سکے گا کہا: شمس معاویہ اور ملک ناصرعباس کا قتل کثیرالمقاصد منصوبہ بندی کا حصہ ہے ۔
حجت الاسلام سيد ساجدعلي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجدعلی نقوی نے ایف سی کالج لاہور کے نزدیک ملک ناصر عباس کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : شمس معاویہ اور ملک ناصر عباس کا قتل کثیر المقاصد منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے اور دونوں کے قاتل ایک قبیل سے ہیں جن تک رسائی اور گرفتار ی کا تا حال کوئی تصور موجود نہیں ۔


حجت الاسلام سید ساجدعلی نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم نے ہمیشہ ملکی حالات کے پیش نظر کبھی بھی وحدت، رواداری اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو کہا: تکفیری گروہ نے ہمیشہ اپنے جلسے جلوسوں میں غلیظ نعرے بازی اور فتووں کے ذریعے قانون کی دھجیاں اڑائیں اور ہمیشہ دھمکیاں دیں اور عوام میں اشتعال پیدا کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: حکومت پنجاب نے تا حال اس پر نہ تو کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ قائم کیا ، موجودہ حالات میں حکومت پنجاب کا بہت بڑا کارنامہ ہوگا کہ وہ قاتلوں تک پہنچے اور انہیں بے نقاب کرتے ہوئے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ اور یہ بھی اس کا کارنامہ ہوگا کہ تکفیریوں کو لگام دے اور فتوے دینے والوں اور غلیظ نعرے لگانے والوں کو قانونی شکنجے میں جکڑے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پنجاب کو خانہ جنگی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬