23 December 2013 - 22:52
News ID: 6244
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف واحدی نے تاکید کی : ملی یکجہتی کونسل تمام مذہبی اکابرین کا بے مثال مجموعہ ہے ۔
حجت الاسلام عارف واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے میڈیا کے لئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا: مٹھی بھر تکفیری سامراجی اشاروں پر ملک میں بدامنی کا فراغ چاہتے ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں احمد لدھیانوی جیسے مفسد افراد سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہا: ملی یکجہتی کونسل تمام مذہبی اکابرین کا بے مثال مجموعہ ہے اس میں فقط تکفیری گروہ کا سربراہ احمد لدھیانوی موجود نہیں ہے۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام پہلے آیا ہے فرقے بعد میں بنے ہیں، جو لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں وہ جان لیں کہ تمام بڑے علمائے کرام حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں کہا: احمد لدھیانوی پاکستان میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں اس لئے شرانگیزی پھیلا رہے ہیں ۔ 


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ احمد لدھیانوی جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ ملی یکجہتی کونسل کے ممبر ہیں کہا: ملی یکجہتی کونسل میں دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، اہل تشیع تمام فرقوں کی نمائندہ جماعتیں موجود ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: لدھیانوی بتائے کہ اس کا کونسا فرقہ ہے، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے امن و امان خراب کروانا چاہتے ہیں۔ میڈیا اور عوام ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے یہ بتاتے ہوئے کہ سوموار کے روز ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس ہو رہی ہے جس میں تمام جید علمائے کرام شرکت کر رہے ہیں کہا: اس وقت ملکی سالمیت اور امن کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہیں، نہ کہ مناظرے اور فتنہ فساد پھیلانے کی۔ لہذا عوام ایسے سازشی ٹولے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬