رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے حکمرانوں پر واضح کر دیا ہے کہ عزاداری سیدالشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گا۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ عوام مذہبی جذبے سے سرشار شہدائے کربلا کا چہلم منائیں اور حکومت دہشت گردی کے تدارک کے لئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے کیوں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے کہا: حضرت امام عالی مقام حسین ابن علی علیھما السلام نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنے خانوادے سمیت خدائے بزرگ و برتر کے حضور قربانی دی جبکہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے اس مشن کی تکمیل کرتے ہوئے کربلا سے شام اور شام سے مدینہ کا سفر طے کیا اور دنیا پر واضح کر دیا کہ حق و سچ صرف اور صرف حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہے اور قیامت تک یزیدیت نابود ہوچکی ہے ۔
حجت الاسلام واحدی نے اس موقع پر مومنین کو شہدائے کربلا کے جلوس اور مجالس عزاء مذہبی جذبے سے سرشار ہو کر منانے تاکید کرتے ہوئے کہا : حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے حکمرانوں پر واضح کر دیا ہے کہ عزاداری سیدالشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گا کیونکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردی کے تدارک کیلئے قوانین موجود ہیں، مگر ریاست ان پر عملدرآمد میں قاصر نظر آرہی ہے مطالبہ کیا: حکومت کو چاہئے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے آئین و قانون پر عملدرآمد کرے کیونکہ یہ ریاست کے اولین فرائض میں سے سب اہم فرض ہے۔