‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2013 - 17:43
News ID: 5556
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
ر سا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے جمہوری اسلامی ایران میں کامیاب اور منصفانہ صدارتی انتخابات پر قائد انقلاب اسلامی کو مبارک باد پیش کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں جمہوری اسلامی ایران میں کامیاب اور منصفانہ صدارتی انتخابات پر قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی حاج سید علی خامنہ ای کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کی  ۔


حجت الاسلام واحدی نے اپنے جاری کرده بیان میں کہا : ایران کے حالیہ انتخابات میں 80 فی صد ووٹ کاسٹ ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلامی نظام پر بھرپور اعتماد ہے اور عوام نے آزادانہ ووٹ کے ذریعے حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی کا انتخاب کیا-


اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا : حضرت امام خمینی رحمت الله علیہ نے انقلاب اسلامی کی بنیاد جن اصولوں پر رکھی تھی الحمدللہ اب تک وہ مقدس نظام انھیں اصولوں پر بڑی کامیابی سے چل رہا ہے اور انشاءاللہ ظہور حضرت قائم آل محمد تک اسی طرح قائم و دائم رہے گا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی بنیاد داخلی و خارجی سیاست آزادی و استقلال کے سنہری اصولوں پر استوار ہے اور رہے گی کہا: جب بھی ایران میں انتخابات ہوتے ہیں تو عالمی سامراجی ،ابلیسی طاقتیں مختلف پروپیگنڈے اور ھتھکنڈے استعمال کرتی ہیں تاکہ عالمی سطح پر جمہوری اسلامی کے سسٹم کو کمزور ثابت کیا جا سکے مگر کچھ وقت گذرنے کے بعد ان کے ابلیسی حربے ناکام ثابت ہوتے ہیں اور عملی طور پر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ولایت فقیہ کا مقدس نظام اتنا مضبوط ہے کہ بین الاقوامی سازشوں کو ھمیشہ منہ کی کھانی پڑی اور طاغوتی طاقتیں کبھی بھی اس نظام میں رخنہ اندازی نہ کر سکیں۔


حجت الاسلام واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے منتخب ہونے پر بھی عالمی ابلیسی طاقتوں نے واویلا مچایا کہ اصلاح طلب صدر آ گیا ہے اب شاید سسٹم میں اور خاص کر سیاست خارجہ میں کوئی واضح تبدیلی آئیگی مگر بیچارے دشمنان اسلام اس حقیقت سے غافل ہیں کہ جمہوری اسلامی ایرن کے نظام میں اصل سرپرستی ولی فقیہ کی ہوتی ہے اور جو صدر بھی آ تا ہے عوامی اکثریتی آراء سے جمہوری مراحل طے کرنے کے بعد اسلامی مشروعیت کے لئے ولی فقیہ ان کا انتصاب کرتے ہیں پهر نومنتخب صدر سب سے پہلے اس نظام کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھاتا ہے کہا: انشاءاللہ چند ھفتوں میں یہ سب افواھیں دم توڑ جائیں گی ،طاغوت شکن نظام ولایت فقیہ سربلند اور سرفراز ہوگا اور دشمن اسلام خاص کر شیطان بزرگ آمریکا سرشکستہ اور ذلیل و رسوا ہوگا انہوں نے اپنے بیان میں دعا کی کہ خداوند کریم اسلامی انقلاب کو امام زمانہ کے انقلاب سے متصل فرمائے اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی حاج سید علی خامنہ ای کی زندگی دراز فرمائے ۔


انہوں نے اخر میں حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا  ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬