‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2013 - 16:48
News ID: 5186
فونت
ایرانی وزیر خارجہ:
رسا نیوزایجنسی – ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایران کا اسلامی نظام کو اھداف وافکار کے حوالہ سے دنیا کا بہترین نظام حکومت بیان کیا ۔
ڈاکٹر علي اکبر صالحي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعلی اکبر صالحی نے کل تہران میں منعقدہ سرحدی فورسز کے سیمینار سے خطاب میں کہا : اسلامی جمہوری نظام، حکومتی ڈھانچے، اھداف و مقاصد اور افکار و نظریات کے لحاظ سے دنیا کا بہترین نظام ہے کیونکہ سب لوگ منجملہ سکورٹی فورسز اپنے فرائض کو مکمل ہوشیاری سے انجام دیتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا : اسلامی جمہوریہ ایران بہت سے ملکوں کے برخلاف اپنا امن و سکیورٹی باہر سے حاصل نہیں کرتا بلکہ یہ نظام حکومت اور حکام ہیں جو احسن طریقے سے سکیورٹی اور امن قائم کرتے ہیں۔


ایران کے وزیر خارجہ نے سرحدوں پر امن کی برقراری  اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی اختلافات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران اور افغانستان کے مابین سرحدی امور، پانی کے مسائل، تجارتی امور اور سکیورٹی اور ٹرانزیٹ امور میں اسٹراٹیجیک معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد ہوگا۔


انہوں نے مغرب کی جانب سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغربی ملکوں کا مسئلہ ایران کے انقلابی افکار ہیں ان کے ایٹمی پلانٹ نہیں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬