07 December 2009 - 15:06
News ID: 650
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا : دنیا والوں تک غدیری ثقافت و تمدن کی ترویج کے لئے غدیر شناسی کا مرکز کھولنا چاہیئے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظھر ایران ملک کے انتظامی بخش کے کچھ ذمہ دار سے ہوئی ملاقات میں تمام لوگوں کو عید غدیر کی مبارک باد پیش کی اور کہا : عید غدیر بہت ہی خوشیوں کا دن اور مبارک روز ہے یہ عید تمام اسلامی عیدوں میں سے بزرگ تر ہے اتمام نعمت اور ابلاغ ولایت کا روز ہے ۔


اس مرجع تقلید نے فلسفہ غدیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : غدیر کے ابلاغ کی اھمیت پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے اس حد تک تھا کہ اگر پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم حضرت علی علیہ السلام کو اپنے جانشین کے عنوان سے اپنے بعد امام و راھنما ہونے کی خبر لوگوں تک نہ پہونچاتے تو انہوں نے اپنی رسالت کو اتمام تک نہی پہونچایا ہوتا ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی اس بیان کے ساتھ کہ ابھی تک دنیا والوں تک غدیری ثقافت و تمدن نہی پہونچایا جا سکا ہے لہذا غدیری ثقافت و تمدن کی ترویج کے لئے غدیر شناسی کا مرکز کھولنا چاہیئے ۔


انھوں نے وضاحت کی : غدیر اس طرح پہچنوایا جائے کہ اسلام میں ایک راھنما کی ضرورت ہے جو کہ قدرت ، سیاست ، شجاعت ، اور ایمان کا مرکز ہو اور حضرت علی علیہ السلام وہ شخص تھے جن میں یہ تمام صفات موجود تھیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬