11 July 2010 - 19:20
News ID: 1558
فونت
آیت‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس حساس زمانے میں مقام ولی فقیہ کی تبیین کوطلاب اور علماء کا وظیفہ بیان کرتےہوئے کہا : اج علماء وطلاب اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں اور اسلامی نظام و ولایت فقیہ کی بھر پور حمایت کریں۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کےمطابق، شھر قم ایران کے مراجع تقید میں سے ، حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے کل کی رات کچھ علماء ، اساتید اور شھر کرمان کے ائمہ جمعہ سے ملاقات میں بعثت رسول اکرم(ص) کی مبارک باد دیتے ہوئے موجودہ زمانےمیں طلاب اور علماء اور حوزات کے علمیہ کے وظائف کو سخت اور سنگین بیان کیا۔

انہوں نے حوزات علمیہ کی رسالت کو گزشتہ سے زیادہ اس وقت دشوار بیان کرتے ہوئےکہا : ان حالات میں جب حتی خواص اور اھم افراد کے لئے مسائل مشتبہ ہوگئے ہوں علماء اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کو حقیقت سے اگاہ کریں ۔

اس مرجع تقلید نے معاشرے کی بصیرت کو بڑھانے میں علماء اورطلاب کے اھم نقش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : علماء کوزمانے کے حالات سے باخبر ہونا چاھئے اور عوام کو بھی ان حالات سے اگاہ کرنا چاھئے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مقام ولی فقیہ کی تبیین کوطلاب اور علماء کا وظیفہ بیان کرتےہوئے کہا : اج علماء وطلاب اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترکراسلامی نظام و ولایت فقیہ کی بھرپورحمایت کرنی چاھئے ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا : اج انقلاب اور اسلام کے دشمنوں کا زیادہ تر حملہ ولی فقیہ اور رھبریت پر ہے اورعلماء مختلف طبقے کی عوام میں مقام ولی فقیہ کی تبیین میں اپنی ذمہ داری اچھی طرح انجام دیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اظھار کیا : الحمد للہ اج انقلاب اسلامی اوررھبرمعظم حضرت آیت الله خامنه ای کی برکتوں سے اسلامی جمھوریہ مختلف میدان میں کامیاب ہے اوراس عزت و اقتدار میں ھر روز اضافہ ہورہا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬