![آيت الله نوري همداني](/Original/1388/12/16/IMAGE634035730504375000.jpg)
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مجیدالسیفی و محترمہ الامانی الاهرام نیوز پیپر مصر جو عربی زبان کا اھم ترین پیپر مانا جاتا ہے کے دو رپورٹر نے آج ظھر کے وقت شھر قم کےمراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی سے ملاقات کی اور آپ سے انٹرویو لیا .
حضرت آیت الله نوری همدانی نے الیکشن کے بعد کے حالات کے سلسلے میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا : یہ حالات پانی کے بلبے کے مانند تھے اور رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای کی تدبیروں اور عوام کے اتحاد کی بنیاد پرسب ناپید ہوگئے.
حوزه علمیه قم کے درس خارج کے اس استاد نے رپورٹر کے دوسرے سوال کے جواب میں کہ ایران میں مرجعیت کا کیا مقام ہے کیا یہ بھی صدر جمھوریہ کے مانند ہے کہا : دین مبین اسلام میں، دین سیاست سے الگ نہی ہے اور ایران میں سب ایک ہیں اور مراجع تقلید بھی رھبر معظم کےساتھ ساتھ ایران و مقدس اسلامی نظام کی سر بلندی کے لئےکوشش کر رہے ہیں .
اس مرجع تقلید نے اسلامی ممالک کے حوالے سے کئے گئے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا: اسلامی ممالک دو طرح کے ہیں کچھ وہ ہیں جو غرب کے مطیع ہیں اور کچھ وہ ہیں جو غرب کے مقابل قیام اور مقاوت کئے ہوئے ہیں .
آپ نے امت اسلامیہ کی کامیابی کے اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھماری نگاہ میں نجات کا تنھا وسیلہ اور ذریعہ اتحاد اور غرب اور دنیاے سامراجیت کے اگے قیام ہے.
واضح رہے کہ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں دو نیوز رپورٹر کے سوالات کے جوابات کو عربی میں جواب دیا .