03 June 2010 - 16:55
News ID: 1409
فونت
آیت الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے طلاب کومنحرف عقاید و افکار اور حوزات علمیہ میں تولید علم کے منکرین کے مقابل احساس ذمہ داری کی تاکید کی ۔
حضرت آيت الله سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اج ظھر کے وقت انجمن طلاب و افاضل حوزه علمیه قم کے اجتماع میں جو مدرسہ دارالشفای قم میں منعقد ہوا روز ولادت حضرت زهرا (س) کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا : اس بی بی نے مذھب شیعہ کے حوالے ناقابل شمارش خدمتیں انجام دی ہیں ۔

انہوں نے امام خمینی (رہ) کی اکیسویں برسی کی مناسبت سے تسلیت پیش کیا اوراپ کی یادوں کو عظیم بیان کرتے ہوئےکہا : تاریخ تشیع میں علماء اسلام اور مذھب تشیع کے محافظ رہے ہیں اورھرزمانے میں کوئی ایک شخصیت سامنے ائی اور اس نے اسلام اور مذھب تشیع کا کا تحفظ کیا ۔

اس مرجع تقلید نے انقلاب اسلامی کی بنیادوں اور دین اسلام کے تحفظ میں امام خمینی نقش او اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) چودھویں قرن کے اخر اور پندرھویں قرن کی ابتداء میں ابھر کر سامنے ائے اوراپ نے اسلام اور مذھب شیعہ کا تحفظ کیا وگرنہ کچھ پتا نہ تھا کہ اس انقلاب کے بغیر دین و اخلاق کے حوالے سے اس ایرانی قوم کے سر پر کیا مصیبت اتی ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬