20 October 2009 - 12:02
News ID: 437
فونت
رهبرمعظم انقلاب
رسا نیوز ایجنسی - رهبرمعظم انقلاب اسلامی نے صوبہ سیستان و بلوچیستان میں کچھ شیعہ وسنی ، قبیلوں کے سردار اور سپاه پاسداران ا نقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی شھادت پرجارحین کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا حکم دیا.
آيت اللہ  خامنہ اي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے میں درجنوں برادران شیعہ و سنی، اسی طرح سپاہ پاسداران انقلاب فورس کے بالخصوص نورعلی شوشتری اور کمانڈر محمد زادہ کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔ آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: اسلامی نظام کے مقتدر ہاتھ عوام کی جان و مال اور سلامتی و تحفظ کو نشانہ بنانے والے جارحین کو ان کے مجرمانہ اقدامات پر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بلوچستان میں خونخوار دہشت گردوں کی مجرمانہ کاروائی سے اتحاد و سلامتی کے دشمنوں کا، جنہیں بعض سامراجی حکومتوں کی خفیہ ایجنسیوں کی پشتپناہی حاصل ہے، شیطانی چہرہ پہلے سے زیادہ کھل کر سامنے آیا ہے۔ ایثار پیشہ مومنین جیسے با اخلاص و شجاع نورعلی شوشتری شہید اور ملک کے اس حصے کے دیگر کمانڈروں اور درجنوں شیعہ، سنی و فارس و بلوچ افراد کی شہادت، ملت ایران بالخصوص بلوچستان کے علاقے کے خلاف بہت بڑی مجرمانہ کاروائی ہے جہاں کی سلامتی و ترقی کے لئے یہ با شرف افراد کمر ہمت باندھے ہوئے پر خلوص کوششوں میں مصروف تھے۔

دشمن یاد رکھیں کہ ان اقدامات سے عزت و افتخار کے راستے یعنی اسلام کی راہ اور شیطانی لشکر سے جنگ کے راستے پر چلنے کے قوم اور حکام کے عزم راسخ کو متزلزل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ایرانی مسلکوں اور قوموں کے اتحاد و ہم خیالی پر ضرب لگا سکیں گے۔

سامراج کے حقیر و پلید مہرے بھی یقین رکھیں کہ اسلامی نظام کے طاقتور ہاتھ اس علاقے اور وہاں کے وفادار عوام کے امن و سلامتی کی حفاظت میں ایک لمحے کی کوتاہی نہیں کریں گے اور عوام کی جان و مال پر تجاوز کرنے والوں کو ان کے مجرمانہ افعال کی سزا تک پہنچائیں گے۔

اینجانب اس حادثے میں مارے جانے والے افراد بالخصوص شوشتری شہید، محمد زادہ شہید اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کی ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان (شہدا) کے لئے بلندی درجات اور سانحے میں زخمی ہونے والوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنه‌ای

19 اکتوبر09

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬