‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2013 - 18:22
News ID: 5296
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوزایجنسی - اسلامی تحریک پاکستان کے سکریٹری جنرل نے ملکی سیاست میں اہم کردار اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی نے گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : جس سیاسی جماعت کا ہم ساتھ دیتے ہیں وہی تخت نیشن ہوتی ہے اور جس سے ہم رخ موڑ لیں تخت بھی ان سے رخ موڑ لیتا ہے۔


حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی تحریک پاکستان ماضی کی طرح اپنی تابندہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مکتب تشیع کی سیاسی میدان میں بھرپور نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریگی تاکید کی : آج حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی بابصیرت اور پر حکمت قیادت کے دانشمندانہ اور دوراندیش پالیسیوں کی بدولت مکتب تشیع کا ملکی سیاست میں واضح اور اہم کردار ہے۔


 
انہوں نے دیدار علی کی اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے صوبائی وزیر گلگت بلتستان کی حیثیت سے تقرری کو معاہدے کے عمل درآمد کی جانب پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا : کل آزاد کشمیر میں بھی اسلامی تحریک پاکستان کے غلام رضا نقوی کی بحثیت مشیر تقرری کا نوٹفیکیشن جاری ہوگا، جبکہ دیگر تمام مطالبات پر بھی بتدریج عمل درآمد ہوگا۔


اسلامی تحریک پاکستان کے سکریٹری جنرل نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات کے ضمن میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی تحریک پاکستان اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکیمانہ قیادت میں ملک عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام، جمہوریت کے استحکام اور قیام امن کیلئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کریگی۔


حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جس سیاسی جماعت کا ہم ساتھ دیتے ہیں وہی تخت نیشن ہوتی ہے اور جس سے ہم رخ موڑ لیں تخت بھی ان سے رخ موڑ لیتا ہے تاکید کی: اس کا واضح ثبوت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا ہم سے خود انتخابی اتحاد کیلئے رابطہ اور آئندہ ملکی انتخابات کے حوالے سے باضابطہ تحریری معاہدہ ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مابین آئندہ ملکی انتخابات کے حوالے سے طے پایا ہے۔
 

 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬