
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حامد الخفاف آیت الله سیستانی کے مترجمان نے صحافیوں سے انٹرویو میں « محدود لیسٹ» کی بناء پر الیکشن برگزار کیا جانا عراق کی ازادی پر اثر انداز ہےکہا : محدود لیسٹ کا سیسٹم الیکشن میں لوگوں کی شرکت سے روکے گا اوراس ملک کی ازادی پربھی اثر انداز ہوگا .
انہون نے مزید کہا: آیت الله سیستانی نے بیحد تاکیدہےکہ عراقی پارلیمنٹ الیکشن نامحدود لیسٹ کی بناء پر برگزار کیا جائے.
حامد خفاف نے واضح طور پر کہا : پارلیمنٹ کے ممبران ایسے ہوں کہ اس اھم ذمہ داری کو سنبھالنے اور عراقی فرزندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں .
قابل ذکرہے کہ پچھلے دنوں آیت الله سیستانی کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کے تحریم کئے جانے کی افواہ پیھلائی گئی تھی کہ اس افواہ کو دفتر آیت الله سیستانی نے کذب محض اعلان کیا تھا .
واضح رہے کہ « محدود لیسٹ» کی بناء پر عراقی الیکشن یعنی ایک حزب یا گروپ کی جانب سے کچھ ممبران معین کئےجائیں گے اورعوام بغیر انکی مکمل شناخت کے معینہ لیسٹ کے مطابق ووٹ دے گی مگر نامحدود لیسٹ کی بناء پر الیکشن برگزار کئے جانے کا مفھوم یہ کہ عوام اپنی طبیعت کےمطابق جسے اصلح اور مناسب جانے گی اسے ووٹ دےگی.