‫‫کیٹیگری‬ :
08 April 2013 - 18:51
News ID: 5265
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے ائندہ منتخب ہونے والے صدر جمھوریہ کی خصوصیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جون سن 2013 عیسوی میں صدر جمھوریہ الکیشن کو گذشتہ الیکشن سے اھم جانا اور ملت ایران کو پورے زور و شور کے ساتھ اس الیکشن میں شرکت کی تاکید کی ۔
ايت اللہ نوري ھمداني


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے گذشتہ روز مؤتلفہ اسلامی پارٹی کے مرکزی ارکان سے ملاقات میں ائندہ منتخب ہونے والے صدر جمھوریہ کی خصوصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور ماضی میں انجام پانے والی اس پارٹی کے عظیم کارناموں کا تذکرہ کیا  ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے سن 92 ھجری شمسی کو رھبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے سیاست اور اقتصاد کے رزم کے سال کا نام دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام سیاسی و سماجی میدانوں میں عوام کی موجودگی کو شرعی وظیفہ جانا  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مکر و فریب پر مبنی سیاست ھرگز مورد تائید نہیں کہا: سیاسی رزم کی تشکیل میں عوام کا تیار کرنا بہت ضروری ہے تاکہ لوگ اس عبادی اور سیاسی فریضہ کے لئے بخوبی امادہ ہوسکیں ۔


انہوں نے مزید کہا: سیاستیں دینی اور اسلامی تعلیمات پر استوار ہوں ، ایسی سیاستیں جن میں مکر و فریب ہو اسلام کے مورد تائید نہیں ہے جیسا کہ حضرت علی(ع) نے اس سلسلہ میں خصوصی تاکید کی ہے  ۔


حوزہ علمیہ قم کے اس نامور استاد نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی سیاست میں صداقت، تقوا اور صحیح راستہ پر گامزن ہونا لازمی ہے تاکید کی : لیبرل ، سیکولر اور جمھوری حکومتیں ھرگز اسلام کے مورد تائید نہیں رہی ہیں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ائندہ کا صدر جمھوریہ، رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کردہ شرائط و اوصاف کا حامل ہونا چاھئے کہا:  حالیہ صدر جمھوریہ الیکشن نہایت حساس و سرنوشت ساز ہے لھذا پوری عوام کو اس سیاسی رزم میں شرکت کے لئے امادہ کیا جائے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صدر جمھوریہ کے لئے ایسی فرد سامنے ائے جو خارجہ پالیسی میں طاقتور ہو کہا: ملک کے موجود مسائل کے حل اور مشکلات کے  خاتمہ کے لئے ایک اچھے مدیر کی ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬