‫‫کیٹیگری‬ :
13 April 2013 - 16:01
News ID: 5278
فونت
آیت الله موحدی کرمانی نے نماز کے خطبه میں:
رسا نیوزایجنسی – تھران کے عارضی امام جمعہ آیت الله موحدی کرمانی نے نماز کے خطبه میں تاکید کی : عوام صدر جمھوریہ کی ذمہ داریاں ایسی فرد کے حوالہ کریں جو اس منصب کی اھلیت رکھتا ہو ، صدر جمھوریہ کے انتخاب میں انقلاب کے حوالہ سے افراد کا سابقہ، اسلامی اقداروں اور ولایت فقیہ کے ساتھ وفاداری پر خاص توجہ کریں ۔
آيت الله موحدي کرماني آيت الله موحدي کرماني

 


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، تھران کے عارضی امام جمعہ آیت الله موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں شھر بوشھر میں زلزلہ سے متاثرین کے ساتھ ھمدردی کا اظھار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے اقرباء کو تسلیت پیش کیا ۔


انہوں ںے متاثرین کو امداد پہونچانے کے حوالہ سے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : عوام اور گورمنٹ دوںوں متاثرین کو اپنی امداد ارسال کرتے رہیں  ۔


آیت الله موحدی کرمانی نے صدر جمھوریہ الیکشن کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: صدریہ جمھوریہ کا مںصب خدا کی امانت ہے لھذا لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اس اھم ذمہ داری کو ایسی فرد کے حوالہ کریں جو اس کا اھل ہو ۔


انہوں نے الیکشن کے سلسلہ میں  لوگوں کی ذمہ داریاں سخت جانیں اور کہا: لوگ الیکشن میں اصلح کا انتخاب کریں کیوں کہ اگر خدا نخواستہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہوئی تو سبھی جوابگو ہوں گے  ۔
 

آیت الله موحدی کرمانی نے بیان کیا:  اصلح افراد کے انتخاب میں مورد اعتماد افراد سے معلومات حاصل کی جائیں ، انقلابی سابقہ ، اسلامی اقداروں اور ولایت فقیہ سے وفاداری ضروری سبھی کے مد نظر رہے ۔


خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے امیدوارں کو صدر جمھوریہ کے منصب کو خدا کی امانت جانا اور کہا: خدا کی امانت میں کسی قسم خیانت اور وظائف کی انجام دھی میں کوتاہی ناجائز ہے جس پر تمام امیدوار توجہ کریں  ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے امریکا سے رابطہ توڑ کر ھمیں کسی قسم کا گھاٹا نہیں ہوا تاکید کی : دشمن سوچتا ہے کہ ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں میں اضافہ کرکے ھمیں پیچھے قدم ہٹانے پر مجبور کردے گا مگر سچ یہ ہے کہ ھم نے ان پابنیوں کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ترقی کا ایک سنہری موقع جانا ۔


خطیب جمعہ تہران نے مختلف میدانوں میں ایرانی ماہرین کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا:  مغرب کی پابندیوں سے نہ صرف ترقی کی راہ طے کرنے میں ملت ایران کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آئی بلکہ اس کا عزم مزید محکم ہوتا گیا۔


تھران کے امام جمعہ نے صھیونی مراکز پر سائبری حملہ کو اس کی ناتوانی ، عجز اور الیکٹرانک میدانوں میں اس شکست کی نشانی جانا ۔


انہوں نے مغربی دنیا میں بڑھتے اخلاقی اور اقصادی بحرانوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: غرب میں اقصادی بحران اپنی انتہا کو پہونچ چکا ہے اور اخلاقی فساد فریاد کررہا ہے ۔


خطیب جمعہ تہران نے سعودی عرب میں زائرین خانہ خدا کے درمیاں گمراہ کن کتابوں کی تقسیم کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سازش کے مقابل عوام سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔


خطیب جمعہ تہران نے  اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کی بری فوج نے دفاع مقدس کے دوران یاد گار کارنامے انجام دئے اور ملت ایران کے مفادات کا تحفظ کیا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬