رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت اور لاکھوں نمازیوں کی شرکت میں پورے جوش و ولولہ کے ساتھ ادا کی گئی ۔
تہران کے امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبہ میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارک باد دیتے ہوئے ایران میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات میں ملت ایران کی وسیع شرکت کو ایران کے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل اسلامی جمہوری نظام کے تحفظ کا سبب قراردیا ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ جون میں ہونے والے ایران کے صدارتی انتخابات میں ملت ایران کی وسیع شرکت ایک عظیم کارنامہ ہوگی جو ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور اسلامی انقلاب کے تحفظ کا سبب بنےگی تاکید کی: ایران سے محبت رکھنے والے ہر ایرانی کو اس انتخابات میں فعال شرکت کرنی چاہئے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے آئندہ کے صدر جمھوریہ کی خصوصیات اور اسے جن صفات کا حامل ہونا چاہئے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ اہم عہدہ اختیار کرنے والے شخص کو رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق متقی، مدبر، منتظم، سامراج مخالف، انصاف پسند اور سادگی پسند ہونا چاہئے۔
خطیب نماز جمعہ تہران نے ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ کے دوران بعثی حکومت کے قبضے سے ایران کے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا : خدا پر ایمان اور ملت ایران کی صبر و استقامت خرم شہر کی آزادی کا سبب بنی۔
انہوں نے شام میں دہشت گردں کے خلاف شامی فوج اور عوام کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمنوں کے مقابل شامی عوام کی استقامت کے ثمرات سامنے آنے والے ہیں۔