
رسا نیوز ایجنسی نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں ملت ایران کے سیاسی رزم کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران اور منتخب صدر جمھوریہ ایران کو مبارکباد دی ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن یہ ہے :
بسمہ تعالی
انتخابات ملتوں کے ارادہ کا متجلی ہونا ہے، ایران کی شھید پرور قوم نے ایک بار پھر 14 جون 13 20 کو رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی مرضی کو جامعہ عمل پہناتے ہوئے اور احساس ذمہ داری کرتے ہوئے ووٹینگ بوتھ پر حاضر ایک بار پھر عظیم سیاسی رزم انجام دیا ۔
رسا نیوز ایجنسی نے ملت ایران کے ووٹ کے احترام کے ساتھ حضرت ولیعصر(عج) اور ان کے نائب بر حق حضرت آیت الله امام خامنہ ای و سیاسی رزم و جہاد کی تخلیق میں شریک تمام افراد اور ایران کی شھید پرور امت، گارڈین کونسل، الیکشن کمیشن اور گیارہویں صدر جمھوریہ الیکشن کے منتخب حجتالاسلام حسن روحانی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کے ائین اور تمام صلاحیتوں سے بخوبی استفادہ کرنے کی امید ظاھر کی اور اقتصادی ، ثقافتی ، سیاسی اور بین الاقوامی میدانوں میں مفید اور سنجیدہ قدم اٹھانے کی درخواست کی ۔
اس بیانیہ میں مزید ایا ہے : یقینا ملت ایران منتظر ہے کہ گیارہویں صدرجمھوریہ اقتصادی رزم کی تخلیق ، عوام کی مشکلات کے رفع کرنے ، مراجع کرام ، بزرگان و دلسوختگان انقلاب اسلامی ایران کی نصیحتوں کے دائرہ میں دیندار اور شھید گھرانوں کے خدشات کے خاتمہ کے حوالہ سے کئے ہوئے وعدوں پر جلد از جلد عمل کریں ۔