‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2013 - 17:19
News ID: 5521
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے ملک میں صدر جمھوریہ اور صوبائی کونسل الیکشن کے قریب اھم باتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کے حوالہ سے ھماری تاکید اس لئے ہے کہ الیکشن میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت دشمنوں کی مایوسی اور دباو میں کمی سبب ہوگی، اور دشمن ایک دوسرا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگا ۔
حضرت آيت‌ الله خامنه ‌اي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت‌ الله خامنه ‌ای نے آج صبح مختلف عوامی طبقات سے ملاقات کی ۔


رهبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر جمھوریہ الیکشن اور الیکشن امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں کے سلسلہ میں کہا: الیکشن کے حوالہ سے ایران ریڈیو اور ٹی وی نے ایران پر آزاد بیانی کے حوالہ سے تہمت لگانے والوں کو رسوا کردیا ، اگر چہ اس سلسلہ میں امیدواروں نے جو باتیں بیان کی ہیں میں بھی کچھ کہوں گا مگر بعد میں ۔


الحمد للہ آج تک انتخابات کے تمام امور اچھی طریقہ اور صحیح طریقہ سے انجام پائے، اور اس سلسلہ میں سب سے اھم بات یہ ہے کہ عوام قانون پسند ہے، کیوں کہ عوام نے سن 88 ہجری شمسی مطابق 2009 عیسوی میں بعض قانون گریز افراد کی جانب سے شدید نقصان اٹھایا ہے  ۔


حضرت آیت‌ الله خامنه ‌ای نے تاکید کی: انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کے حوالہ سے ھماری تاکید اس لئے ہے کہ الیکشن میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت دشمنوں کی  مایوسی اور دباو میں کمی سبب ہوگی، اور دشمن ایک دوسرا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگا ۔


انہوں نے کہا: میری پہلی نصیحت یہ ہے کہ اپ سبھی زیادہ سے زیادہ ووٹ بوتھ پر حاضر ہوں، ممکن ہے کوئی اسلامی نظام کی حمایت نہ کرنا چاھتا ہو اس کے باوجود وہ ملک کی یقینا حمایت کرنا چاھے گا ، اور دوسرے یہ کہ امیدواروں میں سے جو بھی منتخب ہو بہتر ہے کہ دشمنوں اور مخالفوں کے مدمقابل محکم کھڑا ہو ۔


اس بیان کا تفصیل متن بعد میں منتشر کیا جائے گا ۔

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬