14 June 2013 - 16:09
News ID: 5537
فونت
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے تمام مراجع تقلید نے صدر جمھوریہ اور بلدیاتی کونسل الیکشن میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔
مراجع تقليد کي ووٹينگ ميں شرکت

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے تمام مراجع تقلید نے صدر جمھوریہ اور بلدیاتی کونسل الیکشن میں پورے جوش و خروش کے ساتھ بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ ڈالا اور مختلف عوامی طبقات کو ووٹینگ میں شرکت کی تاکید کی ۔

 

حضرت آیت‌ الله مکارم شیرازی نے الیکشن میں شرکت کو قومی اور ملی وظیفہ شمار کرتے ہوئے کہا: الیکشن میں شرکت نہ کرنا ایک قسم کی ملک کے مسائل میں عدم دلچسپی کا بیانگر ہے  ۔

 

انہوں نے ناکام ہونے والے امیدواروں سے سازش سے پرھیز اور کامیاب ہونے والی فرد کی مدد کی نصیحت کی  ۔

 

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے عوام کو خطاب میں کہا: آج ایرانیوں کی عظمت و قدرت نمائی کا دن ہے ۔

 

انہوں نے لوگوں سے اصلح فرد کے انتخاب کی تاکید کی اور کہا: تقوا الھی، دینداری ، ولایتمداری ،

 

لوگوں کی مشکلات پر توجہ، مدیر، شجاع اور دشمنوں سے مقابلہ میں توانمند صدر جمھوریہ کی خصوصیات میں سے ہے ۔

 

حضرت آیت‌ الله سبحانی نے الیکشن میں شرکت فکری بالندگی کی نشانی جانا اور کہا: ووٹینگ کاسٹ سبھی کی قومی اور ملی ذمہ داری ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا: نظامی اسلامی کی حفاظت سبھی پر واجب ہے اور الیکشن میں شرکت ںظام اسلامی کی حفاظت کا مقدمہ ہے ۔

 

حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے زبانوں کو ایرانیوں کی وفاداری اور بصیرت آمیز نگاہوں کی تعریف و تمجید سے ناتوانا بیان کیا اور کہا: الیکشن میں شرکت سبھی کی شرعی اور ملی ذمہ داری ہے ،  اور زیادہ سے زیادہ عوام کی الکیشن میں شرکت کا شکریہ ادا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں ۔

 

انہوں نے کہا: الیکشن میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت دشمنوں کی یاس و نا امیدی کا سبب ہے  ۔

 

حضرت آیت ‌الله مظاهری نے یہ کہتے ہوئے کہ الیکشن اسلامی نظامی کی تقدیر معین کرنے والا ہے، ووٹینگ میں شرکت سبھی کی قومی ذمہ داری جانا اور کہا:  امید ہے کہ صدر جمھوریہ اور بلدیاتی کونسل الیکشن میں وہ لوگ کامیاب ہوں جن پر امام زمانہ «ارواحنافداه» کی عنایتیں ہوں اور وہ اسلام، نظام اسلامی اور قوم کے حق میں مفید اور ان کی بخوبی خدمت کریں ۔

 

آیت ‌الله موسوی اردبیلی نے بیلٹ بکس نمبر 110 میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد قوم سے خطاب میں اس الیکشن کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ابتدائے انقلاب سے الیکشن کی خاص اھمیت رہی ہے ، اور الیکشن میں شرکت سبھی کی قومی اور مملکتی ذمہ داری ہے ، جن لوگوں پر عوام اعتماد کریں خدا انہیں خدمت کی توفیق دے ۔

 

آیت ‌الله مصباح یزدی نے ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا: خداوند متعال سے ھماری دعا ہے کہ ایک بار پھر قوم کو عالمی سامراجیت کے مقابل پیروز کرے ۔

 

انہوں نے مزید کہا: خدا کرے ھماری قوم اس عظیم امتحان الھی سے سربلند باہر ائے اور خداوند متعال منتخب افراد کو خدا و رسول اور ائمہ طاھرین خصوصا امام زمانہ اور اپ کے نائب کی رضایت حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے ۔

 

گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت ‌الله احمد جنتی نے الیکشن کی سلامتی کی ضمانت لیتے ہوئے کہا: عوام اور امیدوار اپنا اجر خداوند متعال سے مانگیں ۔

 

آیت ‌الله احمد جنتی نے تاکید کی : لوگ ازدی کی نعمت جسے خداوند متعال نے انہیں دیا ہے کی قدر کریں ، اور اگاہ رہیں کہ خداوند متعال نے انقلاب ، امام خمینی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی برکتوں کے ذریعہ ان پر احسان کیا کہ ازادنہ طریقہ سے ووٹ ڈالیں اور سبھی الیکشن میں شرکت کرسکیں ۔

 

عدلیہ کے سابق سربراہ آیت‌ الله سید محمود هاشمی شاهرودی نے الیکشن میں عوام کی شرکت کے عظیم ثمرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امیدواروں نے ماضی میں اپنی قانونی مداری کا اثبات کیا ہے  ۔

 

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت ‌الله یزدی نے یہ کہتے ہوئے کہ حالات کچھ اس طرح کے فراھم کئے گئے ہیں کہ سبھی اس الیکشن میں شرکت کرسکیں بیان کیا: مختلف احزاب و افکار کے 6 امیدواروں کا حضور اسی بنیاد پر رکھا گیا ۔

 

حوزات علمیہ ایران کے سربراہ آیت ‌الله حسینی بوشهری نے الیکشن میں عوام کی شرکت کو دشمن کی مایوسی کا سبب جانا اور کہا : اج الیکشن میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت دشمن کے محاسبات کو چکنا چور کردے گی ۔

 

انہوں نے مزید کہا:  ووٹینگ میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت، عوام کی فکری بالندگی کی نشانی ہے ۔

 

آیت ‌الله ملکوتی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے الیکشن پر دنیا کی نگاہیں گڑی ہوئیں ہیں کہا: الیکشن میں شرکت دیگر واجبات کے مانند ہے جس میں سبھی کی شرکت لازمی ہے ۔

 

انہوں نے کہا: میں خداوند متعال سے عوام کی سرفرازی اور راہ امام خمینی(ره)  کے تسلسل کا خواھاں ہوں ۔

 

واضح رہے کہ پورے ملک میں موجود ولی فقیہ اور خبرگان رھبر کونسل کے نمائندوں نیز علمائے کرام اور شخصیتوں نے بھی عوام کے دوش بہ دوش ووٹینگ میں شرکت کی ۔

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬