28 April 2013 - 15:23
News ID: 5330
فونت
عراق کے ایک سنی عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ اھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر نے پر امن معاشرے کی تعمیر میں مراجع تقلید و علماء کے کردار کو نیک جانا ہے ۔
شيخ خالد الملا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر شیخ خالد الملا نے عراق کے پائتخت بغداد میں منعقدہ ادیان و مذاہب اتحاد و گفت و گو کانفرنس میں کہا : دشمنوں کی طرف سے مختلف قسم کی سازش کے با وجود معاشرے کی تعمیر میں مراجع کرام کا کردار قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : عراقی عوام اپنی تمام طاقت کے ساتہ دشمنوں کی فتنہ انگیز سازش سے مقابلہ کر رہی ہے ۔ پوری طور سے یقین رکھتا ہوں کہ عراقی عوام کے لئے جو جال بچھایا گیا ہے اس کے ذریعہ عراقی قوم کو ان کے قومی ارادہ سے منحرف نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

شیخ الملا نے اس کانفرنس کے انعقاد کو ایک اھم امور میں سے جانا ہے اور اظہار کیا : اس طرح کے کانفرنس کا انعقاد اسلامی قوم کے درمیان اتحاد و آرام گفت و گو کے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب کردار پیش کر سکتا ہے ۔ 

اھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر نے وضاحت کی : ہم لوگ اس کانفرنس میں مشترکات پر زور دے رہے ہیں تا کہ اپنے مقصد کو حاصل کر سکوں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬