‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2013 - 16:21
News ID: 5334
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامورشیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف واحدی نے پاکستان اسلامی تحریک پاکستان کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی: حکومت امن و امان کے قیام کیلئے سخت ایکشن لے اور دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائے۔
حجت الاسلام عارف واحدي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے لیاقت آباد کراچی میں علامہ باقر حسین زیدی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ان کے شدید زخمی ہونے اور ان کے محافظ کی شہادت اور گذشتہ روز مختلف مقامات پر الیکشن دفاتر اور اجتماعات میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتخابات سے قبل امن و امان کی صورت میں ابتری پیدا کرنے اور بدامنی پھیلانے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے نگران حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی، قتل و غارتگری، ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لئے سخت ایکشن لیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں۔

 

عارف واحدی ںے پارٹی عہدیداروں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا: اپ واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک میں شیعہ سنی نام کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت خالصتاً امن و امان کا مسئلہ ہے، جس میں مٹھی بھر ایسے شرپسند عناصر ملوث ہیں جن کا مکتب و مسلک ہی دہشت گردی ہے۔ ایسے خونی عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر صورت حال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


انہوں نے باقر حسین زیدی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے ساتھ شہید ہونے والے محافظ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا :  دہشت گردی کے اس تازہ ترین واقعہ کا فوری نوٹس لے کر واقعہ کے مرتکب دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬