‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2013 - 18:52
News ID: 5360
فونت
حجت الاسلام شیخ اعجاز بہشتی:
رسا نیوزایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ اعجاز بہشتی نے صحابی رسول اسلام حضرت حجر ابن عدی کے مزار اقدس وجسدِ کی بے حرمتی کو نسل ابوسفیان کی نشانی جانا ۔
حجت الاسلام اعجازحسين بہشتي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ جوانان کے مرکزی سکریٹری حجت الاسلام شیخ اعجاز بہشتی نے گذشتہ روز جامع مسجد حسینی ایوب گوٹھ میں مومنین کے عظیم اجتماع سے خطاب میں صحابی رسول اسلام حضرت حجر ابن عدی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی  ۔


حجت الاسلام شیخ اعجاز بہشتی نے یہ کہتے ہوئے کہ وھابی عداوت علی ابن ابی طالب میں اس حد تک آگے بڑھ گئے ہیں کہ انکے جلیل القدر صحابی کے حضرت حجر ابن عدی الکندی کے جسد خاکی کے ساتھ بھی بے حرمتی کی کہا: یہ کام حقیقت میں نسل ابوسفیان کی نشانی ہے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ دشمنان اہل بیت کی جانب سے بنی امیہ اور بنی عباس کے دور سے آج تک پیروانِ اہل بیت کے ساتھ یہی سلوک رہا ہے تاکید کی :  حجر ابن عدی وہ عظیم المرتبت صحابی تھے تھے جنہوں نے دربار معاویہ میں علی  کے فضائل بیان کئے جب معاویہ نے سوال کیا علی کی جدائی میں تم کیسے زندگی بسر کررہے ہو حجر نے جواب دیا کہ اس ماں کی طرح ہو جسکا جوان بیٹا اس کی گود میں زبح کردیا گیا ہو ۔


حجت الاسلام بہشتی نے اس عظیم فقیہ ، مجتہد ، مجاہد انسان جس پر ایک مرتبہ پھر ان پر ظلم ڈھایا گیا درود و سلام بھیجتے ہوئے،  ان کے مزار اقدس کو مسمار کرنے، ان قبر کشائی کرنے اور صحیح سالم حالت میں موجود انکے جسد خاکی کی بے حرمتی پر اظھار افسوس کیا ۔


انہوں ںے مزید کہا:  اج سے یہ معلوم ہوتا ہے بی بی فاطمہ الزہرا کی قبر مطہر کیوں مخفی ہے ۔


سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے الیکشن کے حوالہ سے عوام کی ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا : آج ہم حضرت موسیٰ کی طرح میدان میں فرعونیوں کے مقابلے میں وارد ہوئے ہیں ، ہم جیت جائیں یا ہاریں اس سے غرض نہیں ، ہم اپنے وضیفے کی ادائیگی کے لئے میدان سیاست میں اترے ہیں ۔


انہوں ںے تاکید کی  :  تمام مومینن و مومنات اس بات خیال رکھیں کے کسی ظالم کی جیت میں ہمارا ایک بھی ووٹشامل نہ ہو ، آج ملت تشیع مایوسی اور خوف کے دور سے نکل چکی ہے ، ملت نے اپنے لیئے سرفرازی کی راہ کا انتخاب کر لیا ہے ، انشاء اللہ یہ صورت حال باقی رہی تو بہت جلد ملت جعفریہ اپنے اہل سنت بھائیوں کے ہمراہ حکومت سازی میں کامیاب ہوگی ، ملت کے جوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد مجلس وحدت مسلمین سے وابسطہ ہوچکی ہے ، اور فاسق نظام سے چھٹکارے کا وقت نزدیک آچکا ہے ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬