رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے علی پور چٹھہ پاکستان میں سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم مظلوموں کا ساتھی بنکر میدان میں اترے ہیں مجلس و حدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے جو ھمیشہ ظالموں کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم پر بعض جماعتیں دباو ڈال رہی ہیں کہ اپنے امیدوار کو ان کے حق میں دستبردار کریں لیکن ہم ہرگز ایسا نہیں کرینگے تاکید کی : ملک میں کچھ مخصوص سیاسی مافیا نے ہمیں زبانوں، صوبوں اور فرقوں میں تقسیم کر کے اپنے اقتدار کی کرسی بچانے کی پالیسی بنارکھی ہے ۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ ان دنوں سندھ پنجاب اور بلوچستان کے سیاسی دورے پر ہیں جہاں آپ مختلف حلقوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدواروں کے سیاسی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور دوسری جانب عمائدین شہر اور شخصیات کے ساتھ بھی ملاقات کررہے ہیں ۔