رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے امام بارگاہ قصر عباس (ع) میں حلقہ این اے 89 اور پی پی 78 جھنگ کے عمائدین سے خطاب میں کہا: گذشتہ روز جھنگ میں ہونیوالے واقعہ کے بعد ملک بھر میں ایس ایم ایس کے ذریعے جاری پروپیگنڈہ میں کوئی غیرت مند نہیں بلکہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔
حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ جھنگ میں شیعت کی فتح پورے پاکستان میں فتح ہے اور یہاں پر پسپائی پورے ملک میں پسپائی ہے کہا: ھم نے روز اول سے خداوند متعال سے قوم کی عزت رفتہ بحال کرانے کا عھد کیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں قوم کی خاطر زہر کا گھونٹ بھی پینا پڑا تو پی لیں گے مگر قوم کو سربلند کریں گے ۔
شھیدی نے تاکید کی : آج علاقہ کے معزز اراکین سے مشاورت لی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ اُن افراد سے بھی ملاقات کی گئی ہے کہ جنہوں نے گذشتہ دنوں ہونے والے فیصلہ میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر افراد سے بھی مشاورت کی جائے گی اور خدا سے دعا ہے کہ ہمیں اس مرحلے میں سُرخرو کرے۔