‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2013 - 16:18
News ID: 5388
فونت
شیعوں کی کوشش رنگ لائی؛
رسا نیوزایجنسی - ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار محترم سید محمد رضا کی کامیابی پر شیعوں میں خوشی کی لہریں اور مولوی احمد لدھیانوی کی ہار ہر وھابیت میں ماتم ۔
احمد لدھيانوي سيد محمد رضا


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید محمد رضا  پی بی 2 کوئٹہ سے 7320 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے اور ان کے مقابل ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالخالق ہزارہ 5769 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور مسلم لیگ نون کے سحر گل خلجی 3400 ووٹ حاصل پاکر  تیسرے نمبر  پر رہے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین تین ماہ کے مختصر عرصے میں انتخابی مھم شروع کرکے  پاکستان کی پارلیمنٹ میں قدم میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے اپنے آپ کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر ثابت کر دکھایا ہے۔


محترم سید محمد رضا کی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے اھل کاروں میں انتہائی مسرت کا سماں اور علمدار روڈ پر خوشی لہریں ہیں اور ہر طرف لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند ہیں ۔


 دوسری جانب وھابی مزاج مولوی احمد لدھیانوی حلقہ این اے 89 سے شیخ محمد اکرم کے مقابل ہار گئے، اس علاقہ میں شیخ محمد اکرم کو 74324 ووٹ ملے جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لودھیانوی نے 71598 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ 


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جھنگ کے حلقہ این اے 89 کا حتمی سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار شیخ محمد اکرم 74324 لیکر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی 71598 ووٹ لیکر شکست خوردہ امیدوار قرار پائے ہیں۔


واضح رہے کہ گذشتہ الیکشن میں بھی احمد لدھیانوی اس حلقے سے ہار گئے تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬