‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2013 - 15:37
News ID: 5385
فونت
رسا نیوزایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے مسلم لیگ (ن) پاکستان کو اکثریت ملنے پرمیاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی میاں نواز شریف کو مبارکباد



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے قومی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری پر کے پاکستان مسلم لیگ (ن)  راھنما محمد نواز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی۔


انہوں نے محمد نواز شریف کے نام ارسال کردہ تہنیتی پیغام میں، مرکز اور صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ہمیں توقع ہے کہ ملک میں حقیقی اور پائیدار جمہوریت کے تسلسل اور جمہوری اقدار کے فروغ، گڈگورننس اور قانون و آئین کی حکمرانی کے لئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی اور ملک کو بحرانی کیفیت اور مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے اور خاص طور پر بدامنی، دہشت گردی اور قتل وغارتگری کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔


انہوں نے مزید کہا: ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکی، عوام امن و سکون کی فضا میں سانس لے کر شدید احساس عدم تحفظ سے نکل سکیں اور بدامنی اور انتہاپسندی کے پرچارک شرپسند عناصر اور انکے سرپرستوں کا مقدر ناکامی و رسوائی کے سوا کچھ نہ ہو۔
 
           
           
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬